اسپین کے شہر میڈرڈ میں انوکھا احتجا ج کیا گیا ہے، جس میں صرف انسانوں نے ہی نہیں بلکہ سیکڑوں بھیڑوں نے بھی حصّہ لیا۔
ہزاروں بھیڑوں اور گائے بکریوں پر مشتمل یہ ریلی اسپین کے چرواہوں نے نکالی تھی، جن کا مطا لبہ تھا کہ انہیں زمانہ قد یم کی طر ح آج بھی آزادانہ نقل مکانی کا حق حا صل ہونا چاہیے۔
ان چرواہوں کے مطا بق وہ صدیوں سے تبدیل ہوتے موسم کے مطابق مختلف علاقو ں میں نقل مکانی کرتے آرہے ہیں۔
تاہم شہروں کی مستقل توسیع ان کے لیے مشکلا ت کا سبب بن رہی ہے اور چراگاہوں میں بھی مسلسل کمی آتی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اسپین کے چرواہے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے گزشتہ 25 برسوں سے یہ ریلی نکا ل رہے ہیں۔