• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر زراعت کا دورہ کرک ،پانی ذخیرہ کرنے کے مختلف منصوبوں کا معائنہ

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان نے بدھ کے روز ضلع کرک کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت بارانی علاقوں میں چودہ ارب روپے کے بارانی علاقوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے منصوبوں کا معائنہ کیا صوبائی وزیر نے اس موقع پر ضلع کرک میں لک کانڑہ منی ڈیم ، شہیدان واٹر ریزر وائزر اور انڈی کرک واٹرریزر وائزر اور دیگر منصوبوں کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پرصوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی سائل کنزرویشن یاسین خان نے بتایا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت بارش سے جمع ہونے والے پانی سے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنایا جائے گا اور فصلوں کو پانی مہیاں کرنے کے ساتھ ماہی پروری کے فروغ، مال مویشی اور گھریلو ضروریات کے لئے پانی کو استعمال میں لایا جائے گا اور اس منصوبے سے زیر زمین پانی کی سطح بھی بلند ہوگی صوبائی وزیر نے بریفنگ میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ منصوبے کا عنقریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا افتتاح کریں گے اور اس کی بدولت علاقے کے زمینداروں اور مال مویشی رکھنے والے کسانوں کو بہت زیادہ سہولیات میسر ہوں گی ۔
تازہ ترین