• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور لیڈر کو نکال لیا، سلیمان شہباز

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی اور لیڈر کو نکال لیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا کہ کیسی ڈیل اور ڈھیل؟ ہمارے لیے رب ہی کافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی اور لیڈر نواز شریف کو وہاں سے نکال لیا، جہاں سے سلیکٹڈ نے ٹی وی اور اے سی اتارنا تھا۔


سلیمان شہباز نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وفاقی وزراء سعد رفیق، مفتاح اسماعیل اور سینئر رہنما رانا ثنا اللّٰہ اور یوسف عباس تاحال حکومت کی قید میں ہیں۔

تازہ ترین