• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو اسلام کے پیغام سے روشناس کرایا جائے، عاصم مہاروی چشتی

لوٹن (شہزاد علی)عالمی مبلغ صاحبزادہ عاصم مہاروی چشتی نے کہاہے کہ ربیع الاول کا مہینہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کا مہینہ ہے اور حضور سرکار دو عالم صلی اللہ و علیہ وسلم تمام جہانوں کےلیےرحمت بنا کر بھیجے گئے، ہمارا فرض ہے کہ یہاں کی نوجوان نسل کو اسلام کے آفاقی پیغام سے روشناس کرایا جائے تاکہ وہ اس ابدی پیغام کو غیر مسلموں تک پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ لوٹن ٹاؤن ہال کے موقع پر کیا۔ ایک پریس ریلیز کی مطابق لوٹن ٹاؤن ہال میں صاحبزادہ عاصم مہاروی اور چئیرمین شعبہ فلاسفی پنجاب یونیورسٹی پروفیسر شاہد گل کا مئیر کونسلر طاہر ملک، کونسلر عباس ، چوہدری ادریس ، ملک شبیر حسین ، راجہ یعقوب خان ، ممتاز بٹ ،محمد فیاض قریشی، امتیاز چوہدری، راجہ شوکت اور طارق خان نے استقبال کیا، اس موقع پر مہمانوں نے مئیر پارلر میں مہمانوں کی کتاب پر دستخط بھی کیے اور اپنے تاثرات درج کیے جبکہ مئیر کی جانب سے شیلڈ اور سووینیئربھی پیش کیا گیا۔
تازہ ترین