• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، خاتون کا 70فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا کارنامہ


فرانس کی جانباز خاتون نے 70 فٹ بلند سمندری لہر پر سرفنگ کا کارنامہ سر انجام دے کر گنیز بک میں درج ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی Justine Dupont نامی خاتون سرفر نے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرنے کے لیے پرتگال کے ٹاؤن Nazaré کا انتخاب کیا اور سمندر کی 70 فٹ بلند لہر پر نہ صرف سرفنگ کا شاندار مظاہرہ کیا بلکہ گنیز ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

70 فٹ بلند لہر پر سرفنگ کا جرات مندانہ کارنامہ انجام دینے کے بعد یہ خاتون سب سے اونچی لہر پر سرفنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔

واضح رہے پرتگال کا یہ سمندر اپنی بلند اور خطرناک لہروں کے باعث مشہور ہے جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ برازیل کی خاتون سرفر Maya Gabeira نے 68 فٹ بلند سمندری لہر سے قائم کیا تھا۔

تازہ ترین