• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سورج کنڈ روڈ پر سیوریج کی بوسیدہ لائن تبدیل کرنےکا منصوبہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) سورج کنڈ روڈ پر سیوریج کے درینہ مسائل کے حل اور بوسیدہ لائن کی تبدیلی کے منصوبے کا آغاز کردیا گیا ۔ پہلے مرحلے میں 42 انچ سائز کی 500 فٹ سے زائد اس لائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے جس پر کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نئی لائن بچھانے کے منصوبے کا باقاعدہ آغاز ہونے پر منیجنگ ڈائریکٹر واسا راؤ محمد قاسم نے موقع کا دورہ کیا اس دوران اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن رانا محمد اکرام نے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سورج کنڈ روڈ پر 42 انچ کی سیوریج لائن بوسیدہ ہونے اور کراؤن فیلیئر کے متعدد واقعات رو نما ہونے سے نہ صرف مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل شدت اختیار کر چکے تھے بلکہ ٹریفک کے امور بھی شدید متاثر تھے تاہم اب سب سے زیادہ متاثرہ حصے کی تبدیلی کے باعث پیرکالونی،بلوچ چوک، غوث آباد، چاہ غلا م محمد والا، اسلام نگر، چاہ چھتی والا اور سورج کنڈ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے ریلیف ملے گا جس پر ایم ڈی واسا راؤ محمد قاسم نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
تازہ ترین