• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، مظاہرین نے انتہائی اہم بندرگاہ کا داخلی راستہ بند کر دیا

بغداد (جنگ نیوز) عراق میں حکومت مخالف مظاہرین نے بصرہ میں عراقی بندرگاہ کے داخلی راستے کو ایک مرتبہ پھر بند کردیا، ملازمین اور ٹینکرز کو داخل ہونے سے روک دیا گیا جس کی وجہ سے بندرگاہ کے آپریشنز 50 فیصد تک کم ہوگئے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر یہ رکاوٹ ایسے ہی جاری رہی تو آپریشنز مکمل طور پر بند ہوجانے کا خدشہ ہے۔اس سے قبل بندرگاہ کے دروازے کو مظاہرین نے 29 اکتوبر سے 9 نومبر تک بند رکھا تھا۔واضح رہے کہ ام قیصر عراق کی اہم ترین خلیجی بندرگاہ ہے، یہاں اناج، تیل اور چینی جیسی اشیا بیرون ملک سے آتی ہیں اور اس سے ملک کو غذا فراہم ہوتی ہے۔
تازہ ترین