• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈورڈز کالج کے 1943کے بورڈ کو بحال کرنےکا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر ) بشپ آف پشاور ہمفری سرفراز پیٹرنے ایڈورڈز کالج کے 1943 کے بورڈ کو بحال کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو دے دیا۔گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں بشپ ہمفری سرفراز پیٹر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایڈورڈز کالج کو سرکاری تحویل میں لینے کا دعویٰ درست نہیں اگر حکومت کا دعوی ٹھیک ہے تو پھر ہائی کورٹ کے 2016ء کے فیصلے کی روح سے 1943کا بورڈ بن چکا تھا جسکی تائید سپریم کورٹ نے بھی کی تاہم اس وقت حکومت نے اسکی مخالفت کی جبکہ حکومت نے اقلیتوں کے اداروں کے تحفظ کے حوالے سے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج کے پرنسپل اور اسکے خاندان کے خلاف مہم چلائی گئی ۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اورحکومتی عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے کہ مسیحی برادری کے جائز حقوق کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں 1943کا بورڈ بحال کیا جائے بصورت دیگر ملک گیر احتجاج کیساتھ ساتھ 25دسمبر کو کرمس منانے سمیت احتجاج بھی کرینگے۔
تازہ ترین