• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے، وزیرِ اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے۔

وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار نے وزیرِ اعظم عمران خان سےملاقات کی ہے، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے خسرو بختیار کی بطور وزیرِ منصوبہ بندی کاوشوں کو سراہا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے انہیں ہدایت کی کہ زراعت سے متعلق ہر شعبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی

انہوں نے وفاقی وزیر سے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری (سی پیک) میں شمولیت کے بعد زراعت کے شعبے میں چینی مہارت سے استفادہ کیا جائے، ملکی جی ڈی پی میں زراعت کے شعبے کا حصہ اہمیت کا عکاس ہے۔

وزیرِ اعظم نے خسرو بختیار کو یہ بھی ہدایت کی کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا جائے، نئے طریقہ کار اختیار کیے جائیں تاکہ زرعی شعبے میں ملکی پیداوار کو بڑھایا جا سکے۔

تازہ ترین