• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جوڑے پر جرمنی میں کشميریوں کی جاسوسی کا الزام

جرمنی میں مقیم بھارتی جوڑے پر سکھوں اور کشميریوں کی جاسوسی کا الزام ہے۔

جرمن میڈیا رپورٹس کے مطابق من موہن نامی بھارتی شخص اور ان کی اہلیہ کنول جيت پر جرمنی ميں سکھوں اور کشميریوں کی جاسوسی کا الزام ہے۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مبینہ ایجنٹوں کے خلاف مقدمے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ را ایجنٹوں پر مقدمہ فرینکفرٹ کے ہائرریجنل کورٹ میں چلایا جا رہا ہے۔

جاسوسی کےالزام میں گرفتار من موہن کی عمر50 سال جبکہ ان کی اہلیہ کنول جيت کی عمر 51سال بتائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الزامات ثابت ہونے پر بھارتی جوڑے کو دس سال قيد کی سزا ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ جرمنی ميں شہریوں کی جاسوسی کرنا سنگين جرم ہے۔

تازہ ترین