• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین گلوکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی

کورین گلوکارہ و اداکارہ گوہارا  نے خودکشی کرلی


جنوبی کوریا کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ و گلوکارہ گوہارا نے خودکشی کرلی۔

جنوبی کوریا کے شہر سیول کی گنگنام ڈسٹرکٹ پولیس نے بتایا کہ جنوبی کوریا کی معروف گلوکارہ اور اداکارہ گوہارا اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گلوکارہ کے مرنے کے حوالے سے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔

پولیس کے مطابق ممکن ہے گوہارا نے خودکشی کی ہو کیونکہ اس سے پہلے مئی میں بھی اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی تاہم وہ محفوظ رہی اور کافی روز تک اسپتال میں زیر علاج رہیں۔

گزشتہ سال گوہارا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے خلاف مقدمہ کردیا تھا جس نے اس کی نازیبا ویڈیو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی دھمکی تھی۔ عدالت نے گوہارا کے بوائے فرینڈ کو اس پر تشدد کرنے اور بلیک میلنگ کے جرم میں قید کی معطل سزا بھی سنائی تھی۔

واضح رہے کہ کوریا ایک ایسا ملک ہے جہاں خودکشی کرنے کا رجحان سب سے زیادہ ہے اور اس سے قبل بھی 25 سالہ کورین گلوکارہ سولی نے بھی خودکشی کی تھی۔

تازہ ترین