• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید 5 گولڈ میڈل جیت لیے

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید 5 گولڈ میڈل جیت لیے


ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 5 گولڈ میڈل جیت لیے، مجموعی طلائی تمغوں کی تعداد 16 ہوگئی، اس سے پہلے گوہاٹی میں ہونیوالے گیمز میں پاکستان نے 12 گولڈ میڈلز جیتے تھے۔

نیپال میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے محمد نعیم نے 110 میٹر ہرڈلزریس جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

تائیکوانڈو میں ہارون خان اور رب نواز نے بھی اپنی اپنی ویٹ کیٹیگریز میں گولڈ میڈلز جیت لئے۔

ووشو میں پاکستان کے معاذ خان اور ساجد حسین نے گولڈ میڈلز جیتے۔ شاہ زیب خیر، فرحان علی، مائرہ کرامت اور سندس نے ووشو میں چاندی کے تمغے اپنے نام کئے۔

ساؤتھ ایشین گیمز: پاکستان نے مزید 3 گولڈ میڈل جیت لیے
ووشو میں پاکستان کے معاذ خان اور ساجد حسین نے گولڈ میڈلز جیتے۔

پاکستان کی صاحب اسرا نے ایتھلیٹکس کی چار سو میٹر دوڑ میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

راجہ محمد حسنین اور محمد عتیق پر مشتمل جوڑی نے مینز ڈبلز میں برانز میڈل حاصل کیا۔

ویٹ لفٹنگ میں صائمہ شہزاد اور تائیکوانڈو میں عائشہ نور نے کانسی کے تمغے اپنے نام کئے۔

تیرہویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس اب تک 16 گولڈ، 22 سلور اور 29 برانز میڈل حاصل کرچکے ہیں۔

تازہ ترین