• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر وائرل

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی مسجد نبوی میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارمہوش حیات سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے موجود ہیں ،مہوش نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مدینے میں مسجد نبوی سے ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ احتراماً گنبد خضرا کے آگے کھڑی ہیں۔

مہوش حیات نے اس سے قبل بھی والدہ اوربھائی کے ساتھ عمرہ ادائیگی کی ایک تصویرشیئر کی تھی، جس وقت وہ مکہ میں موجود تھیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ اللہ کے کرم سے انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عمرے ادائیگی کی خوشی کے اظہارکے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

مہوش حیات نے سفر کو انتہائی خوبصورت قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ میں دعاگو ہوں کہ دنیا کے ہر مسلمان کو ایسے پرسکون سفر کی سعادت نصیب ہو۔

تازہ ترین