• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذاتی طور پر اپنے عملے کی کارکردگی کی نگرانی کرتا رہا‘ چیف جسٹس کھوسہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ذاتی طور پر اپنے عملے کی کارکردگی کی نگرانی کرتا رہا، کسی بھی ادارے میں آسانی اور سہولت سے کام کو آگے بڑھانے کے لئے اس کے عملہ اور افسران کی اہمیت کو رد نہیں کیا جاسکتا۔ عدالتی نظام میں‘ عملہ عدالتوں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جس کے بغیر انصاف کی فراہمی کا تھکا دینے والا کام پورا نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے افسران اور عملہ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی جانے والی الوداعی پارٹی کے دوران کیا۔
تازہ ترین