• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کو اپنے ساحل اور وساحل پراختیارات حاصل نہیں، جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(آن لائن ) جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نے کہا کہ بلوچستان وہ بدقسمت صوبہ ہے جس کونہ اپنے ساحل نہ وساحل پراختیارات حاصل ہیں وفاقی محکموں کے افسروں کااختیار بھی صوبے کے وزیراعلیٰ وگورنرسے زیادہ ہے ۔ بلوچستان یونیورسٹی سکینڈل کاواقعہ ہوسی پیک میں بلوچستان کی حقوق کے منصوبوں میں ترقیاتی کام دیگرلوازمات روزگارملازمتوں بلوچستان نمائندگی وحق گیس کے بلوچستان سے فراہمی بلوچستان کے عوام کے محرومی تیزرفتارمیٹروں کے تنصیب خودساختہ 40 ہزارسے دویا3لاکھ کے ناجائزجرمانے دوسرے صوبوں کے خسارے بھی بلوچستان سے پوری کرنا شامل ہے۔ بلوچستان کے اہل ایماندارمحب وطن آفسیران دوسرے صوبوں یاوفاق میں دربدر اوایس ڈی بیٹھے ہیں صوبے میں کرپٹ مافیاز پر نیب نے پردہ ڈالا ہے نیب کی امتیازانہ کارروائیوں سے شکوک وشبہات جنم رہی ہے نیب آزاد و خود مختار ادارہ نہیں انتقامی کاروائیوں ،ڈرانے اور دھمکانے کے لیے استعمال کیاجاتاہے ۔بلند بانگ دعوں کی.باوجود باہر پڑے ہوئے اثاثے آج تک نہ لاسکے باہر پڑے ہوئے اثاثے ملکی خزانے میں جمع نہ ہو پائے تو یہ احتساب کاعمل ادھورا ہے بلکہ کرپٹ مافیاز کی کیسز بند کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاجمہوریت کے لبادے میں امریت کوفروغ دیا جارہاہے سول اداروں سے آزادی اوراختیارات کوسلب کیاجارہاہے ۔بلوچستان میں تمام وفاقی محکموں میں دوسرے صوبوں کے تعینات افسیران کاتبادلہ کرکے صوبے کے مقامی اچھے کردارکے مالک ایماندارافسیران کوتعینات کیاجائے بلوچستان کے وفاق اوردوسرے صوبوں میں تعینات آفسیران کواپنے صوبے میں تعینات کیاجائے۔
تازہ ترین