• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جناح گراؤنڈ میں ایم کیو ایم کی یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا

ایم کیو ایم کی یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا


کراچی (اسٹاف رپورٹر) عزیز آباد جناح گراؤنڈ میں واقع یادگار شہداء کو نامعلوم افراد نے مسمار کردیا،ایم کیو ایم نے پچھلے کئی سال سے ہلاک اور شہید ہونے والے کار کنوں کی یاد میں اسے تعمیر کیا تھا جہاں ہرسال نو دسمبر کو ایم کیو ایم کے یوم شہداء کے موقع پر رہنمائوں اور کار کنوں کی بڑی تعداد جمع ہوکر شہیدکار کنوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے تاہم 22اگست کے واقعہ کے بعد سیکیورٹی کی وجہ سے اس مقام پر کار کنوں کو جمع ہونے نہیں دیا جاتا ہے جبکہ ایم کیو ایم کے سیل مرکز کے علاوہ جناح گرائونڈ کے باہر بھی پولیس اہلکار موجود ہوتے ہیں، دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شر پسند عناصر کی جانب سے یادگار شہدا کی بے حر متی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یادگار شہدا ہزاروں مہاجر شہدا کی یادگار ہے، جو اس سرزمین کے بیٹے تھے اور مختلف حکومتوں نے ان کی شہادتوں کو خون ناحق قرار دیتے ہوئے ان کے ورثا کی حکومتی سطح پر اشک شوئی کو بھی ضروری سمجھا، ایک ایسی یادگار جس کے ساتھ ہزاروں مہاجر شہدا کے گھرانوں اور کروڑوں مہاجروں کے جذبات وابستہ ہوں اسے رات کے اندھیرے میں توڑنے پھوڑنے کا مذموم عمل شر پسندی کے سوا کچھ نہیں۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یادگار شہدا کی بیحرمتی کے ذمہ دار شرپسند عناصر کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے۔رابطہ کمیٹی نے یادگار شہدا کی تعمیر نو کرانے کا اعلان بھی کیا، دوسری جانب ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار نے بھی اس کی سخت مذمت کی ہے، ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ صرف ایک شخص کے خوف کی وجہ سے اس قسم کی حرکت کی جارہی ہے جو خود دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے،یادگار شہداء کے مسمار ہونے پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس عارضی مرکز میں ہوا جس کے بعد پارٹی کے کنوئینر ڈاکٹر خالد مقبول کی سر براہی میں سنیئر رہنما عامر خان، سید امین الحق، کنور نوید جمیل اور رابطہ کمیٹی کے ارکان یاد گار شہداء پہنچے جہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نےیادگار شہدا کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رررہا ہے انتظامیہ کی ذمہ داری ہے وہُ ذمہ داران کا تعین کریں کیا یادگار شہدا کو نقصان پہنچانے والے ایم کیوایم سے خوفزدہ ہونے والے ہیں سندھ کے شہری علاقوں کے لئیے نعرے نہیں عمل کام کرنے پر بھی نسل پسند طبقہ بھی ملوث ہوسکتا ہے ۔

تازہ ترین