• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

محکمۂ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

محکمۂ ایکسائز کے ترجمان کے مطابق نادہندگان کو پراپرٹی ٹیکس 31 دسمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، پراپرٹی ٹیکس جمع نہ کرانے والوں پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کی جائیداد کی نیلامی یا گرفتاری کا وارنٹ بھی نکل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ٹیکس جمع کرنے کی صورتحال تسلی بخش ہے، مکیش چاؤلہ

سندھ کے وزیرِ ایکسائز و ٹیکسیشن مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کی اس تاریخ میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

تازہ ترین