• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ کورٹ، اومنی گروپ اور نجی بینکوں کے مابین سیٹلمنٹ ناکامی کی وجوہات طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بینکنگ کورٹ نے اومنی گروپ کی شوگر ملز سے اربوں روپے کی چینی غائب ہونے سے متعلق ا ومنی گروپ اور نجی بینکوں کے مابین سیٹلمنٹ ناکام ہونے کی وجوہات طلب کر لی ہیں ۔عدالت نے کہا کہ بتایا جائے کن شرائط پر سیٹلمنٹ کی جا رہی تھی۔ سیٹلمنٹ ناکام کیوں ہوئی، عدالت نے وجوہات سے آگاہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وجوہات کا جائزہ لیکر بینکوں کی کمپلینٹس فعال کرنے کی درخواستوں پر کارروائی آگے بڑھائی جائیگی۔ عدالت نے سمٹ بینک، سندھ بینک اور نیشنل بینک کو آئندہ سماعت تک جامع رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ نجی بینکوں نے اومنی گروپ کیخلاف درجن سے زائد کمپلینٹس دائر کر رکھی ہیں۔ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید، عبدالغنی مجید ،علی کمال مجید، مصطفی ذوالقرنین مجید، صائمہ مجید ، منہال مجید، نمر مجید سمیت دیگر ملزمان بھی بطور ملزمان نامزد ہیں۔ بینکوں کا موقف تھا کہ اومنی گروپ کی شوگر ملز کیخلاف سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ہدایت پر کارروائی کی گئی تھی۔ بینک شوریٹی کیلئے رکھا گیا چینی کا اسٹاک غائب کیا گیا،شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو افسران اور ڈائریکٹرز کیخلاف کارروائی کی جائے۔ بینکوں کو بتائے بغیر مطلوبہ اسٹاک غائب کرنا کرمنل جرم ہے۔

تازہ ترین