• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا:جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 48 کروڑ سے زائد جانور ہلاک


 آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر اب قابو نہیں پایا جاسکا ہے اور یونیورسٹی آف سڈنی کے ماہرین ماحولیات کا کہنا ہے کہ اب تک اندازاً 48 کروڑ ممالیہ جانور، پرندے اور رینگنے والے جانور ہلاک ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف چند دن کے دوران اس آگ سے متعدد افراد بھی ہلاک جبکہ کئی لاپتہ ہوگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے مشرقی ساحل کے ساتھ موجود بے شمار گھر تباہ ہوگئے جس کی وجہ سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا جس کے باعث آگ میں مزید شدت کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت بھی نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں 200 سے زائد مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں ماہرین ماحولیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 48 کروڑ سے زیادہ جانور اور پرندے اس خوف ناک آگ کا نشانہ بنے ہیں جب کہ کوالا کی 30 فیصد آبادی ختم ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

تازہ ترین