• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی صدر کا مودی کو ٹیلی فون ،کشمیر کے مسئلے پر تبادلہ خیالات

پیرس،نئی دہلی(کے پی آئی)فرانس نے کہا ہے کہ انکا ملک کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حال ہی میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ٹیلیفون پرگفتگو میں اس مسئلے پر تبادلہ خیا لات کیا گیا۔فرانس کی حکومت نے ایک بیان میں فر انس کے صدر ایمانوئل میکرون اور مودی کے درمیان ٹیلیفون رابطے کا ذکر کیا ہے۔کے پی آئی کے مطابق بیان میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، میکرون اورمودی رابطے میں مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیا لات کیا گیا۔ادھر ہندوستانی وزیر اعظم اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مابین ہونیوالی بات چیت کے بعد ہندوستانی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مسئلہ کشمیر نظر انداز کرکے،فرانسیسی حکومت کابیان جاری کیا گیا۔دوسرے دن موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں رہنماوں نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا۔پیرس میں صدر کی سرکاری رہائش گاہ ایلیس پیلس کے جاری کردہ ایک بیان میں یہ وضاحت کی گئی ہے کہ فرانس کشمیر کی صورتحال پر گہری نظر سے عمل پیرا ہے۔

تازہ ترین