• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری محمد صابر کی نماز جنازہ ادا، تدفین کوٹلی میں ہوگا

لوٹن (نمائندہ جنگ) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر فورم یوکے چوہدری محمد بشیر کے بہنوئی چوہدری محمد صابر لوٹن میں رحلت کرگئے گزشتہ روز (بروز منگل) بعد از نماز مغرب نمازجنازہ لوٹن مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں خطیب مولانا حافظ اعجاز احمد ادا کر دی گئی ان کی تدفین آبائی علاقے ناڑ کوٹلی میں عمل میاں لائی جائے گی، نماز جنازہ میں برطانیہ کے مختلف علاقوں سے کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ رہنما پی پی چوہدری محمد بشیر اور مرحوم کے دیگر عزیزوں چوہدری محمد عارف، ایگزیکٹیو لوٹن کونسلر چوہدری جاوید ، کونسلر کاشف چوہدری اور دیگر کے ساتھ چیئرمین بلڈنگ برجز راجہ اکبر داد خان، سماجی شخصیت راجہ عجائب خان، کشمیر سالیڈیرٹی کمپئین کے کو آرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان ،صدر لوٹن سنترل ماسک حاجی چوہدری محمد شفاعت پوٹھی ، نائب صدر حاجی ملک پنوں خان ، چوہدری ولایت، پی پی پی کے چوہدری محمد اکرم، عارف چوہدری ، طارق چوہدری ، چوہدری لیاقت ، دانشور چوہدری سلطان ، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد امین پوٹھی ، چوہدری اورنگ زیب جے کے ایل ایف کے راجہ کمان افسر، خواجہ لطیف، چوہدری پرویز ، کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن ، تحریک کشمیر ، مسلم کانفرنس اور متعدد دیگر تنظیموں سے متعلق رہنما شامل تھے دریں اثناء ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری عبدل غفار نے بھی چوہدری محمد بشیر کو پہنچنے والے اس صدمہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔
تازہ ترین