• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ خارجہ کی امریکی نائب وزیرِ دفاع سے ملاقات


امریکا کے دورے پر گئے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں امریکی نائب وزیرِ دفاع جان روڈ سے ملاقات کی ہے جس کے دوران پاک امریکا دفاع، تعاون اور علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

جان روڈ نے دفاع سے متعلق تعاون کے بارے میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو بریفنگ دی۔

امریکی نائب وزیرِ دفاع نے پاکستان کی جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی کوششوں کی تعریف کی۔

اس موقع پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون دو طرفہ تعلقات کا اہم حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: شاہ محمود کی امریکی سینیٹر سے ملاقات

وزیرِ خارجہ نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی کوششوں سے امریکی نائب وزیرِ دفاع کو آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا کا عسکری تعلیم و تربیت پروگرام کی بحالی کا فیصلہ اہمیت کا حامل ہے، اس فیصلے سے دونوں ممالک میں عسکری تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی پورے خطے کے لیے خطرات کا مؤجب بن سکتی ہے، پاکستان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے امن کاوشیں بروئے کار لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین