• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی اثر و رسوخ،بھارت و سری لنکا کافوجی تعلقات مضبوط کرنے کاعزم

کولمبو(اے ایف پی) خطے میں چینی معاشی اثر و رسوخ کو بڑھتا دیکھتے ہوئے بھارت اور سری لنکا نےسیکورٹی کے حوالےسے گفتگو کے بعد فوجی تعلقات مضبوط کرنے اورپڑوسیوں کیساتھ میری ٹائم رابطے بڑھانے کےعزم کا اظہار کیاہے،یہ بات اتوار کو سری لنکن صدر کے دفترنے کہی،دونوں ممالک کے درمیان میری ٹائم ریسرچ کو آرڈینیشن سینٹر کے قیام پر گفتگو بھی ہوئی۔ غیرملکی خبررساںادارےکے مطابق چین ، جو کہ بھارت کا طویل عرصے سے علاقائی حریف رہا ہے، خطے میں اپنے اقتصادی اقدامات کو طول دے رہا ہے جس کے تحت سری لنکا اور مالدیپ میں پورٹس اور ایکسریس وے کی تعمیر اور ایئرپورٹس کی تزئین و آرائش شامل ہے، سری لنکن صدر کے دفتر کا کہناہےکہ ہفتے کو بھارت کے مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول نے حال ہی میں منتخب ہونے والے سری لنکن صدر گوٹابایا راجہ پکسا سے ملاقات کی اور میری ٹائم ریسرچ کو آرڈینیشن سینٹر کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی،دفتر کی جانب سے اس مجوزہ سینٹر کے بارے میں مزید تفصیلات سےسامنے نہیں لائی گئیں تاہم یہ ضرور بتایا گیاکہ خطے کے دیگر ممالک مبصرین کے طور پر اس میں شامل کیے جانے چاہئیں۔بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی فوجی تعلقات اور کوسٹ گارڈ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
تازہ ترین