پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیوکے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج رات شروع ہو گی جبکہ سینٹرز پر ٹکٹس اگلے ہفتے دستیاب ہوں گے، افتتاحی تقریب کے ٹکٹ سب سے مہنگے داموں فروخت کیے جائیں گے ۔
پی ایس ایل فائیو 20 فروری سے 22 مارچ تک ملک کے 4 شہروں میں کھیلی جائے گی، میچز کے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں کا باضابطہ اعلان آج پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔
ٹکٹس کی آن لائن بکنگ 20 دسمبر کی رات 8 بجے سے شروع ہو جائے گی ، لیکن زیادہ تر ٹکٹس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے ۔
ملک بھر کے 30 سے زائد سینٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہوگی، ایونٹ میں سب سے مہنگے ٹکٹ پہلے میچ کے ہیں جو کہ ایک ہزار روپے سے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گے۔
کوئٹہ گلیڈئیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا میچ اور افتتاحی تقریب 20 فروری کو ہو گی۔
22 مارچ کو ہونے والے فائنل کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت5 ہزار روپے ہوگی ، زیادہ تر میچز کے ٹکٹس 500سے 3 ہزار روپے اور کچھ میچز کے ٹکٹ 250 روپے میں دستیاب ہوں گے۔