• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوادضمانت:علم حق بلند ہوا،نیب قانون وقیام دونوں متنازع،تجزیہ کار

کراچی(جنگ نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد کی ضمانت منظور کرلی گئی اس حوالے سے سینئر تجزیہ کارحامد میر،سہیل وڑائچ ،شاہزیب خانزادہ اور منیب فاروق نے کہا کہ ظلم کرنے والے یہ نہیں کہہ سکتے ہم ذمہ دار نہیں،دبائو کے باوجود وعدہ معاف گواہ نہیں بنے،فواد حسن کے حق کا جھنڈا بلند ہوا،نیب قانون اور نیب کاقیام دونوں متنازع ہیں،انکی زندگی کا ڈیڑھ سال چھین لیا گیا ،خاندان کو اذیت دی گئی حامد میر نے کہا کہ فواد حسن فواد کے ساتھ ظلم کرنے والے یہ نہیں کہہ سکتے ہم ذمہ دار نہیں ہیں فواد حسن فواد سے متعلق نیب افسران نجی محفلوں میں کہتے تھے کہ فواد حسن کیخلاف ہمارے پاس کوئی ثبو ت نہیں لیکن نیب ان کی ضمانت کی مخالفت اس لئے کررہاتھا تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جن جن افراد کو گرفتار کیا گیا وہ بے گناہ ہیں ۔سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا کہ اگر کوئی کسی کو غلط الزام میں پکڑے تو ذمے دار کو سزاملنا چاہئے فواد حسن کے حق کا جھنڈا بلند ہوا ،بغیرجرم انہیں مہینوں جیل میں رکھا گیا مگر وہ ووعدہ معاف گواہ نہیں بنے ،ان پر دباوٴڈالا گیا فواد حسن فواد کی خدمات کا اعتراف کرنا چاہئے۔
تازہ ترین