• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

چین میں کورونا سے ہلاکتیں 56 ہو گئیں

کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے


چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 56 ہوگئی ہے جبکہ اس وائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

وائرس سے ہلاکتوں کے بعد امریکا اور سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ووہان سے انخلاء کی ہدایت کی ہے۔

مہلک کورونا وائرس سے چین کے صوبے ہوبئی میں مزید 13 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ شنگھائی میں بھی وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، جس کے بعد چین میں اس جان لیوا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔

وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے ووہان میں ایک اور فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ایک اسپتال کی تیزی سے تعمیر جاری ہے، جسے مکمل کرنے کے لیے ایک ہفتے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

ادھر امریکا اور آسٹریلیا سمیت 10 ممالک کے بعد کینیڈا میں بھی کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ شخص چین کے شہر ووہان سے ٹورنٹو پہنچا تھا۔

چین کے متاثرہ علاقوں سے اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے امریکا خصوصی پرواز کا انتظام کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: چین، کورونا وائرس سے  ہلاکتیں 41 ہوگئیں

یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس کے پہلے مریض کی خبر غلط ہے، ڈاکٹر ظفر

برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے واپس لانے کے لیے منصوبے پر غور شروع کر دیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی ووہان میں موجود اپنے شہریوں کو انخلاء کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب صورتِ حال کا جائزہ لینے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کی زیرِ صدارت کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔

صدر شی جن پنگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو اس وباء سے سنگین صورتِ حال کا سامنا ہے، کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیتیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین