• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان، آپریشن میں 2 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن ، 5 دہشت گرد مارے گئے


سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاک افغان سرحد پر بم حملہ، ایک جوان شہید، 4 زخمی

یہ بھی پڑھیئے: افغانستان سے آج 2 مارٹر گولے فائر کیے گئے، دفترِ خارجہ

یہ بھی پڑھیئے: ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ، جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہےکہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دتہ خیل میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی ہے۔

تازہ ترین