قونصل جنرل آف پاکستان، دبئی احمد امجد علی نے قونصلیٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سامنے پیش کی، اس موقع پر دیگر قونصلرز گیان چند، عبدالوہاب شیخ، سید مصور عباس، اور عاشق حسین شیخ بھی موجود تھے۔ احمد امجد علی نے بتایا کہ میری پہلی ترجیح تعلیم کا فروغ تھا۔2019کے دوران امارات کی مختلف ریاستوں میں قائم تین پاکستانی اسکولوں میں تعلیم کے فروغ اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک ملین درہم خرچ کئے گئے ،گزشتہ ایک سال پاکستانیوں کو ایک لاکھ دس ہزار پاسپورٹ جاری کئے گئے۔
آن لائن سروس سے بھی لاکھوں پاکستانیوں نے فائدہ اٹھایا۔سروس سے وقت پر کام ہوئے ،انتظار کی زحمت سے جان چھوٹی ،40ہزار شناختی کارڈ اور 25ہزار ویزے جاری کئے گئے۔ جیلوں کےدورے کے دوران قانونی امداد فراہم کی گئی۔400 قیدیوں کو جیل سے ر ہائی دلا کر پاکستان بھجوایا گیا۔ 10ہزار سے زائد مستحق لوگوں کی امداد کی گئی، جبکہ ماہ رمضان میں نادار اور مستحق افراد کو رمضان پیکیج دیئے گئے۔ قونصل جنرل نے مزید بتایا کہ پہلے قونصلیٹ سے باہر کھلے آسمان تلے دھوپ اور گرمی میں لائنوں میں لگےہوتے تھے۔
جبکہ اب ایسا نہیں ہے بلکہ اب ڈھائی سو سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کے لئے ائرکنڈیشن جگہ قونصلیٹ میں ہی فراہم کر دی گئی ہے۔ جبکہ قونصلیٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کے سلسلہ میں بھی کام جاری ہے۔ دبئی کے ایک پاکستانی اسکول میں ملٹی پرپز ہال ہے۔ کلاس روم، اور عالمی سطح کے گرائونڈ کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے۔
23مارچ 1920سے قبل قونصلیٹ میں سیرو سیاحت کے فروغ کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کر دیا جائے گا۔ مختصر وقت میں دبئی میں پاکستان ٹریڈرز کی نمائش اور ووفد کو پاکستان سے مدعو کر کے تجارتی تعلقات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ امارات سے پاکستان سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ ہم ان تعلقات کو مزیدبہتر بنانے میں اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اور پاکستان سوشل سینٹر شارجہ بھی کمیونٹی کی خدمات میں پیش ہیں۔
دونوں ادارے پاکستانیوں کی فلاح بہبود کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ قونصلیٹ دبئی نادرن ایمرینٹس میں مقیم پاکستانیوں کو ہر ممکن سروسز فراہم کر رہی ہے۔ دبئی قونصلیٹ تک آنے اور لوگوں کو طویل مسافت سے بچانے کے لئے دبئی قونصلیٹ نے دیگر ریاستوں تک اپنی خدمات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔
اب شارجہ، عمان، را س لخیمہ اور الفجیرہ میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے،تجدید کروانے یا کاغذات کی تصدیق کی جائیں گی اور پاکستانیوں کو فلاح وبہبود کی سہولیات پہنچائی جائیں گی۔
ریاست راس الخیمہ میں پاکستان کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے پاکستان سوشل سینٹر راس الخیمہ کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ افتتاح کے موقع پر شیخ احمد بن صفر القاسمی ،شیخ منظر قمر القاسمی، اور قونصل جنرل آف پاکستان احمد امجد علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر قونصلرز گیان چند، عبدالوہاب شیخ،میر صورلت ثاقب، خرم شہزاد ،سید مصور عباس شاہ، انجیر محمد جاوید ،سرفراز چیمہ، انعام الحق ،نادر خان، مرزا نعیم ،مرزا غلام صفدر، محمد ندیم کے علاوہ راس الخیمہ کے ایگزیکٹو باڈی کے ارکان بھی موجود تھے۔
اس موقع پر قونصل جنرل نے کہا راس الخیمہ میں پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایسی جگہ کی اشد ضرورت تھی۔ جہاں وہ آپس میں مل بیٹھ سکیں اور کمیونٹی کی فلاح وبہوبد کے لئے کام کر سکیں ،مرکز کے قیام سے مقصد پورا ہو گیا۔ اب آپ مل کر مسائل حل کریں اور قومی دن اور تہوار منائیں، قونصلیٹ کی جانب سے آپ کو پورا تعاون حاصل ہوگا۔