• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صادق سنجرانی کی کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں آمد


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچ گئے جہاں ایم کیو ایم رہنما عامرخان نے ان کا استقبال کیا۔

ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد میں چیئرمین سینیٹ نے ایم کیوایم کی قیادت اور رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، عامر خان، فیصل سبزواری، امین الحق، سینیٹر نصیب اللّٰہ اور سینیٹر احمد خان بھی موجود تھے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایم کیو ایم مرکز پہنچے تو سلام دعا کے بعد کراچی اور اسلام آباد کے موسم کا ذکر چلا۔

یہ بھی پڑھیئے: نصاب میں مہاجرین کی توہین،  MQM کا احتجاج

فیصل سبزواری نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ کراچی میں تو آپ کو گرمی محسوس ہو رہی ہو گی؟

صادق سنجرانی نے جواب دیا کہ کراچی کا موسم تو زبردست ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی کی نسبت اسلام آباد میں زیادہ ٹھنڈ ہے، ہمیں تو کوئٹہ کے توسط سے ہی ٹھنڈ ملتی ہے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ میں یہی کچھ لے کر یہاں آیا ہوں، میرا ساتھ دیں۔

یہ بھی پڑھیئے: ایم کیو ایم وزارتیں چھوڑے، کراچی پرتوجہ دے، بلاول بھٹو

خالد مقبول نے چیئرمین سیینٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے۔

صادق سنجرانی نے کہا کہ میں تو پہلے بھی آیا تھا، آپ سے ملاقات نہیں ہو سکی تھی، کراچی کے موسم کے ساتھ سیاست کا موسم بھی گرم چل رہا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ آپ کی کابینہ سے علیحدگی کی خبر سنی تو دلی افسوس ہوا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اتحاد کیا ہے، وزارتیں تو آنی جانی ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: MQM کا ایک بار پھر سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ

چیئرمین سینیٹ نے جواب دیا کہ اس حوالے سے حکومتی کمیٹی کام کر رہی ہے، جلد کامیاب ہوں گے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری کمیٹی شروع سے ایک ہے، البتہ حکومتی کمیٹی کئی مرتبہ تبدیل ہو چکی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ بس انتظار ہے کہ معاملات پر پیش رفت کب ہو گی۔

تازہ ترین