• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

800 پاکستانی کارکنوں کے واجبات کا معاملہ حل ہوگیا

پاکستان قونصل خانے کی کوششوں اور سعودی وزارت محنت کے افسران کے تعاون سے سعودی بن لادن گروپ میں کام کرنے والے 300 پاکستانی کارکنوں کے واجبات کا طویل مسئلہ حل ہوگیا۔ یہ بات پاکستان قونصل جنرل خالد مجید نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی کارکنان طویل عرصے قبل پاکستان جاچکے ہیں اور اب سفارت خانہ پاکستان کے تعاون سے ان کے واجبات سعودی عدلیہ کے فیصلے کے مطابق ان کے پاکستان میں واقع گھروں تک بھیجے جائیں گے۔ خالد مجید نے مزید بتایا کہ سعودی تعمیراتی اداروں کے بند ہونے کے بعد دیگر اداروں کنسٹرکشن، سعودی اوجر و دیگر کمپنیوں کے پاکستانی کارکنان کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں بھی کوششیں جاری ہیں۔ 

اس سلسلے میں پاکستانی قونصل جنرل نے سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر نائب قونصل جنرل شائق بھٹو، قونصل پریس ارشد منیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ قونصل ویلفیئر ماجد میمن نے اس موقع پر بتایا کہ سعودی اوجر میں پاکستانی کارکنوں کی بڑی تعداد تھی، اور اس معاملے کے لیے سعودی وزارت محنت کے تعاون سے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ آخر میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نے قونصلیٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

تازہ ترین