جدہ... پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری عمرے کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ میں محمد بخش، کلیدبردار خانہ کعبہ شیخ شیبی اور پیپلزپارٹی سعودیہ کے راجہ اعجاز کے ساتھ اہم ملکی امور پر گفتگو میں مصروف ہیں
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے سینیٹ الیکشن میں کاغذاتِ نامزدگی کی تفصیلات کی فراہمی کیس کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔
پاکستان کے نوجوان اوپننگ بیٹر صائم ایوب آئی سی سی مینز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزد ہو گئے۔
فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے لاہور کی 96 فیصد صنعتوں میں اخراج کنٹرول سسٹم نصب کر دیا گیا۔
ضلع کُرم میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ آج طے پانے کا امکان ہے۔
معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانیٔ پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی دلہن بنے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ مجھے بانئ پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ باجوہ اور ثاقب نثار نے جیل میں ڈالا تھا۔
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کو فرانزک آڈٹ سے بچایا، اس کے حرام خوروں کے کہنے پر آئی پی پیز کو چھوٹ دی گئی۔
فتنہ الخوارج کی افغان طالبان کی پوسٹوں کا استعمال کر کے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
حکومت کی تبدیلی کے بعد 30 ہزار سے زائد شامی شہری ترکیہ سے شام واپس پہنچ گئے۔
سپریم کورٹ کے سینئر جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ سی پیک پروجیکٹ فلیگ شپ منصوبہ ہے۔
کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) جمع کرا دی۔
پولیس کے مطابق بیچ بچاؤ کے دوران ایک وکیل زخمی بھی ہوا جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیل ملازمہ نے انکشاف کیا ہے کہ 11 برس سے تنخواہ کے بغیر نوکری کر رہی ہوں۔
بنوں میں پولیس موبائل پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔
پشاور کی قدیم فصیل کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کئی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
شکارپور کی ڈسٹرکٹ جیل میں مبینہ تشدد سے قیدی جاں بحق ہو گیا۔