مائیکرو ویو کا استعمال آج کل ہر گھر میں عام ہے، تاہم اسے استعمال کرنے والے سمجھتے ہیں کہ کچھ بھی اس میں گرم کیا جاسکتا ہے جبکہ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ بہت سی چیزوں کو اس میں گرم کرنے سے منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ان چیزوں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جو مائیکرو ویو میں گرم نہیں کی جاسکتیں ان میں چھلکوں کے ساتھ ابلے ہوئے انڈے، پھل و دیگر اشیاء شامل ہیں ۔
انڈے :
انڈوں کو مائیکروویو میں ابالنے کا خیال کسی حماقت سے کم نہیں ، مائیکروویو میں تیزی سے بڑھنے والی حرارت انڈے میں دھواں پیدا کر دیتی ہےجس کے نتیجے میں وہ پھٹ جاتا ہے۔
2: اسٹیل کا برتن
اگر آپ نے کافی یاچائے اسٹیل کے مگ میں بنانے کے لیے مائیکروویو میں رکھ دی ہے تو یہ کام مائیکرو ویو آپ کو کبھی نہیں کر کے دے گا کیونکہ مائیکروویو سے نکلنے والی گرمی سے اسٹیل کا مگ تو گرم ہونا شروع ہوجائے گا لیکن کافی یا چائے نہیں بنے گی اور عین ممکن ہے کہ یہ مائیکرویو کو نقصان بھی پہنچائے۔
3: پھل
پھلوں کو فریج میں رکھ کر ان کی تازگی تو برقرار رکھی جا سکتی ہے مگر انہیں مائیکروویو میں گرم کرنا کچھ اچھا خیال نہیں ہے۔
زیادہ پھل مائیکرویو کی حدت کو برداشت نہیں کرپائیں گے اور دھماکہ بھی ہوسکتا ہے۔ پھلوں کو عام درجہ حرارت میں رکھنا زیادہ بہتر ہے۔
4: پلاسٹک کے برتن
پلاسٹک کے برتنوں کو مائیکرو ویو میں استعمال کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ گرم ہونے کے بعد پلاسٹک کے برتنوں سے مختلف کیمیکلز کا اخراج ہوتا ہے جو کھانے میں شامل ہوکر اسے زہریلا کر سکتے ہیں۔
خالی مائیکرو ویو:
خالی مائیکرو ویو کو اگر چلتا ہوا چھوڑ دیا جائے یا بے خیالی میں چیز رکھنا بھول گئے اور مائیکرو ویو چلا دیا تو اس کے نتیجے میں ایک بڑا دھماکہ بھی ہو سکتا ہے۔
مذکورہ چیزوں کو مائیکروویو میں رکھنے سے اجتناب کر کے اور اس کا صحیح استعمال کر کے اس سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔