• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  کی جانب سے جاری کردہ نئی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم دو درجے ترقی کے بعد پہلی بار ٹاپ فائیو میں آ گئے۔

آئی سی سی  نے نئی رینکنگ جاری کردی ہےجس کے مطابق پاکستان کے بابراعظم 2 درجے ترقی پانے کے بعد ساتویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

 فہرست کے مطابق بنگلا دیش کے خلاف سنچری بنانے پر بابر اعظم کی دو درجے ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کےاسٹیون اسمتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی بولنگ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے محمد عباس، نسیم شاہ، شاہین شاہ کی بھی رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے جبکہ محمد عباس 14 ویں نمبر پر شاہین شاہ 32 اور نسیم شاہ 52 نمبر پر آگئے ہیں۔

یاسر شاہ نمبر 23پر موجود جبکہ عمران خان سینئر 57 نمبر پر آگئے ہیں۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے اورنیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دوسرے نمبر پر ہیں ۔

آئی سی سی ٹیم رینکنگ کے مطابق بھارت پہلے آسٹریلیا دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔

تازہ ترین