• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لاہور، ایس ایس پی مفخر عدیل پراسرار طور پر لاپتہ، دوست سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اغواء، تفتیش شروع

لاہور:ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ، سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اغوا


لاہور (نمائندہ جنگ)دوست اغواہونے کے بعد ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری مفخرعدیل بھی لاپتہ ہوگئے۔ 

نواب ٹاؤن کے علاقہ میں رہائش پذیر ایس ایس پی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائنز بیدیاں روڈلاہور مفخر عدیل پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ، اطلاع ملنے پرڈی آئی جی آپریشنز لاہور نواب ٹاؤن پولیس انکے گھر پہنچ گئی ،جبکہ اہل خانہ نے بھی ان کی گمشدگی کی درخواست تھانہ میں جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ مفخر عدیل کل رات کھانا کھا کر گھر سے اپنی گاڑی پرنکلے تھے ۔ لیکن رات گئے وہ واپس نہیں آئے بعدازاں ان کا موبائل فون بندہوگا۔ 

پولیس نے بیانا ت قلمبند کرکے تفتیش شر وع کردی ، اس سلسلے میں نواب ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔معلوم ہوا ہے کہ مفخر عدیل لاہور میں ایس پی سٹی ،ایس پی لاہور ہائی کورٹ سکیورٹی اور ایف آئی اےسمیت دیگر سیٹوں پرکام کر چکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے قریبی دوست سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز تتلہ بھی مبینہ طور پر 7فروری کو اغواء ہو گئے تھے جس کےاغوکامقدمہ اغواکی دفع365 ت پ کے تحت تھانہ نصیر آباد پولیس نے 20/2020ء درج کر لیا تھا۔

یہ مقدمہ شہباز احمدکے بھائی سجاد احمد کی درخواست پر درج کیا گیا تھا جس میں مدعی نے موقف اختیار کیا تھا کہ میرا حقیقی بھائی شہباز ولد نعمت علی جس کا دفتر ایل اے ٹو گلبرگ تھری اکبری مارکیٹ نزد کلمہ چوک پر ہے وہ 7فروری کو شام 7بجے اپنے دفتر سے لاپتہ ہے اور تمام عزیز ا قارب سے معلوم کرنے کے باوجود اس کا علم نہیں ہوسکا ،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں کی کچھ دنوں کے اندر گمشدگی معنی خیز ہے ،اور ان دونوں کی گمشدگی کا ایک دوسرے سے بہت گہرا تعلق ہے۔

ایک پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 6روزپہلے اغواہونیوالے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہبازتتلہ کی آخری کالز بھی مفخرکوموصول ہوئی تھیں۔

تازہ ترین