• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت کی ریاست کیرالا  کے ایک مقروض شخص کی 12 کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق52 سالہ نورنن راجن کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے جسے قرضوں نے جکڑا ہوا تھا، نورنن اپنے پچھلے قرضوں کو اُتارنے کے لیے بینک سے قرضہ لینے گیا جہاں اُس نےاپنے لیے لاٹری کا ٹکٹ بھی خریدا اور یہ وہ لمحہ تھا جس نے راجن کی زندگی بدل کر رکھ دی۔

نورنن راجن نے بتایا کہ ’اُس کو نہیں معلوم تھا کہ لاٹری کا ایک ٹکٹ اُس کی زندگی بدل دے گا۔‘ اُس شخص نے بتایا کہ ’جب اِس لاٹری کے نتائج کا اعلان ہوا تو وہ یہ دیکھ کر حیران ہوگیا تھا کہ پہلا انعام جو کہ 12 کروڑ روپے کا تھا وہ اُس کا ہی ہے۔‘

اُس شخص نے بتایاکہ ’وہ بہت زیادہ خوش ہے، اب وہ اپنے پچھلے تمام قرضے باآسانی ادا کر سکتا ہے۔‘ 

اُس شخص نے بتایا کہ ’وہ اب اپنی بیٹی کو اچھی تعلیم دِلوا سکے گا اور اپنے گھر کی مُرمت کے کام بھی کرواسکے گا۔‘

نورنن راجن نے بتایا کہ ’اُس نے لاٹری کا ٹکٹ 300 روپے کا خریدا تھا اور اُس نے اِس کے بارے میں گھر میں کسی کو نہیں بتایا تھا کیونکہ اُس کے گھر میں مالی مسائل بہت زیادہ تھے اور ایسے میں اُس کا 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدنا بہت مشکل تھا۔‘

اُس شخص نے بتایا کہ ’اُس نے اِس سے پہلے بھی بہت بار لاٹری جیتی ہے لیکن اُن کی رقم اِس لاٹری کے مقابلے میں بہت کم تھی۔‘

بھارتی میڈیا کے مطابق نورنن راجن کو ٹیکس اور ایجنسی کمیشن میں کٹوتی کے بعد 12 کروڑ روپوں میں سے لگ بھگ 7 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

تازہ ترین