• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفالٹ کرتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوسکتا تھا، وزیراعظم

ڈیفالٹ کرتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوسکتا تھا، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کر جاتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوسکتا تھا، ن لیگ نے جتنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر چھوڑے وہ 2 دن کے لیے تھے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتیں سب سے بڑا چیلنج ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کے مہنگے کنٹریکٹ کیے گئے۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے آٹا، چینی اور گندم کی تحقیقاتی رپورٹ اعتراض لگا کر واپس کردی ہے اور دوبارہ تحقیقات کی ہدایت کی ہے، آٹا بحران کی ابتدائی رپورٹ میں جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کا نام نہیں ہے، ملک میں ہر جگہ کارٹل ہے جو قیمتوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشن اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہا، بجلی کی قیمت مزید نہیں بڑھا سکتے، فیصلہ کرلیا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا، بجلی کی قیمت سے متعلق آئی ایم ایف کےساتھ معاملات طے پاجائیں گے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آدھی قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے، معاشی بدحالی میں گزشتہ دس سال کا بہت بڑا کردار ہے، زرداری اور نوازشریف کے دور میں ایکسپورٹ کم اور امپورٹ زیادہ ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن انہیں کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتی کیونکہ اگر وہ کامیاب ہوگئے تو اپوزيشن کی دکان بند ہوجائے گی۔

تازہ ترین