• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کے ہر شعبے میں بہتری آئی ہے، ترجمان پی آئی اے

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان عبداللّٰہ شیخ نے کہا ہے کہ ائیر لائن کے ہر شعبے میں بہتری آئی ہے، اس وقت فلیٹ آپریشنل ہے، کوئی جہاز گراؤنڈ نہیں، ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کے ٹینڈر پر پی آئی اے بورڈ نے عدم اطمینان کا اظہار نہیں کیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے مزید بتایا کہ پی آئی اے بورڈ نے سوال کیا تھا کہ کیا ایسا کوئی ٹھیکہ کسی کمپنی کو دیا گیا ہے، ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ کا ٹینڈر شفاف طریقے سے ہوا تھا، کمپنی کا ریکارڈ موجود ہے، ناتجرکاری کی بات اس لیے ہے کہ ایک ملکی کمپنی کو ٹینڈر دیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ پاکستان میں کسی کمپنی کو اس کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، پاکستان میں کوئی کمپنی یہ سالوشن نہیں بناتی، حکومت اور پی آئی اے دونوں کا وژن تھا کہ پاکستان میں یہ استعداد بڑھایا جائے۔

آپریشنل نقصانات ہمارے کنٹرول میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مجموعی نقصان پر پی آئی اے کا کنٹرول کم ہے، پی آئی اے پچھلے16، 17 سال سے مسلسل نقصان میں ہے۔

ہرسال نقصان کو ادھار لےکر پورا کیا جاتا ہے، جس پر سود دینا ہوتا ہے، روپے کی قدر گرنے سے سود کی رقم میں اضافہ ہوچکا ہے۔

تازہ ترین