• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان کیارہ، برطانوی مسافر طیارے نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنالیا

لندن (جنگ نیوز)طوفان کیارہ کی وجہ سے برطانوی ائیرلائنز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ برطانیہ میں آئے سمندری طوفان کیارہ کے باعث برٹش ائیرویز کی نیویارک سے لندن پرواز نے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ بنا لیا۔ طوفان کیارہ کی وجہ سے برطانیہ میں نظام زندگی درہم برہم ہے۔ طوفانی جھکڑ چل رہے ہیں۔کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے لیکن یہ جھکڑ برٹش ائیرویز کے لیے تیز ترین پرواز کا ریکارڈ قائم کرنے کا ذریعہ بن گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک سے لندن آنے والی برٹش ائر ویز کی پرواز بوئنگ 747 وقت سے سوا گھنٹہ پہلے ہی لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر پہنچ گئی جس سے سب حیرت زدہ ہو گئے ۔ طوفانی جھکڑوں سے گزرنے کیلئے طیارے کا پائلٹ جہاز کی رفتار کو 825 میل فی گھنٹہ (1327 کلومیٹر فی گھنٹہ) پر لے گیا جس کے باعث یہ پرواز مقررہ وقت سے پہلے کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر اتر گئی ۔ایوی ایشن ماہرین کے مطابق نیویارک سے لندن پرواز کا دورانیہ 6 گھنٹے 13 منٹ ہے لیکن یہ پرواز 4 گھنٹے 56 منٹ پر پہنچی تھی اس طرح پرواز نے سوا گھنٹے قبل لینڈ گرگئی ۔ ایوی ایشن ماہرین نے برٹش ائیرویز کی پرواز کو غیر معمولی قرار دیا ہے جبکہ ائیرویز حکام کا کہنا ہے کہ رفتار کے حوالے سے حفاظتی اقدامات ہمیشہ ہماری ترجیح رہے ہیں۔ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق اس سے قبل ایک نارویجین فلائٹ نے 5 گھنٹے 13 منٹ میں نیویارک سے لندن کا سفر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا ۔
تازہ ترین