• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 12 گھنٹے کیلئے CNG دستیاب


کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز اتوار کی صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک کے لیے کھل گئے۔

سی این جی بھروانے کے لیے رات گئے سے ہی اسٹیشنز کے باہر گاڑیوں، رکشوں، ٹیکسیوں اور بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔

سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے باوجود متعدد پمپوں پر مطلوبہ پریشر دستیاب نہیں جس کی وجہ سے صارفین پریشان ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز آل سندھ سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر ممتاز علی جتوئی، آل پاکستان سی این جی فورم کے شبیر سلیمانجی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر پرشوتم صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے سربراہ ارشاد بخاری اور دیگر نے مشترکہ پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کو دیئے گئے قانون کے مطابق گیس فراہم نہ کی گئی تو گورنر ہاؤس، وزیراعلی ہاؤس، سوئی سدرن گیس کمپنی آفس کا گھیراؤ کرکے دھرنا دیا جائے گا، ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کو بند کردیں گے۔

واضح رہے کہ شہریوں کے لیے سی این جی گاڑیاں رکھنا عذاب بن گیا ہے اور ٹینکی فل کرانے کے لیے گھنٹوں پہلے قطار لگانی پڑتی ہے۔

تازہ ترین