• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان میں 40 امریکیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

ٹوکیو(اے ایف پی /نیٹ نیوز)جاپان میں بحری جہاز پر موجود 400 امریکیوں میں سے 40 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی اور جاپان میں حکام کاکہنا ہے کہ ڈائمنڈ پرنس کے سیکڑوں مسافروں میں سے40امریکی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے اور اب ان کا علاج جاپان میں کیا جائے گا اور یہ کہیں نہیں جارہے۔

ادھر چین نے دعویٰ کیا ہے کہ مہلک وائرس کو کنٹرول کرلیا ہے اور اب اس کے پھیلائو میں کمی آرہی ہے۔دوسری جانب تائیوان میں کورونا وائرس سے متاثر ہ ایک مریض چل بسا۔

ادھر مہلک وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعدا د1671 ہوگئی ہے اور اس سے متاثر ہ مریضوں کی تعداد 69000 ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان میں 40 امریکیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دو ہوائی جہازوں کے ذریعے امریکیوں کو ٹوکیو ائیرپورٹ سے واپس بھیجاجائے گا اور امریکا میں دو فوجی ائیر بیس پر طبی عملے کی مدد سے انہیں امریکا پہنچنے پر جہازوں سے اتارا جائے گا۔

تازہ ترین