• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کے لئے پینل آف چیئر مین کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان اسمبلی کے رواں سیشن کے لئے پینل آف چیئر مین کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے سپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے رواں سیشن کے لئے لیلیٰ ترین ، قادر علی نائل ، شام لعل لاسی اور شکیلہ نوید قاضی کے ناموں کا اعلان کیا۔ اجلاس میں وقفہ سوالات وزراء کی عدم موجودگی پر اگلے اجلاس کے لئے موخر کیا گیا جبکہ سیکرٹری اسمبلی کی جانب سے سردار عبدالرحمان کھیتران ، میر ضیاء اللہ لانگو ، نور محمد دمڑ ، سردار یار محمد رند ، مٹھا خان کاکڑ ، بشریٰ رند ، ماہ جبین شیران ، نواب محمد اسلم رئیسانی ، بانو خلیل ، زینت شاہوانی ، لیلیٰ ترین ، ڈاکٹر ربابہ خان اور مکھی شام لعل کی رخصت کی درخواستیں ایوان میں پیش کی گئیں تاہم صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو اور مٹھا خان کاکڑ کی رخصت کی درخواستیں مطلوبہ اراکین کی حمایت نہ ملنے پر نامنظور کی گئیں ۔
تازہ ترین