• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 390 تعلیمی اداروں میں ایک لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، عثمان بارانی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریڈ فاؤنڈیشن کے میڈیا ہیڈ عثمان بارانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو تعلیمی ایمرجنسی کا سامنا ہے ۔ صرف اس سال اسکول سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد 2کروڑ 80لاکھ ہے ان بچوں کو تعلیم کے نورسے مستفید کئے بغیر خوشحال ، پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈفاؤنڈیشن گزشتہ 25 سال سے ملک میں تعلیم کے ذریعے تبدیلی کے لیے کوشاں ہے۔ اس وقت تک فاؤنڈیشن شمالی پاکستان اور آزاد کشمیر کے دوردراز علاقوں میں 390 تعلیمی ادارے قائم کرچکی ہے اور ان اداروں میں ایک لاکھ سے زائد بچے زیرتعلیم ہیں۔اور اب تک ان تعلیمی اداروں سے ایک لاکھ سے زائد طلباء مستفید ہوکر ملک کی تعمیر اور ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کے کفالت ایتام پروگرام سے اب تک 16 ہزار سے زائدیتیم بچے بھی مفت معیاری تعلیم سے مستفید ہوچکے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ اس وقت بھی 11 ہزار سے زائد یتیم طلبہ وطالبات ہمارے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہیں۔

تازہ ترین