• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنا مشن ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی محرومیاں دور کرنا مشن ہے، جس کی تکمیل کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ لیہ کے علاقے چوبارہ میں انڈسٹریل اسٹیٹ قائم کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان کے علاقے مبارکی اور مٹ چانڈیہ پہنچے، جہاں وہ مقامی لوگوں کے ساتھ پتھریلی زمین پر بیٹھ گئے اور ان سے بلوچی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور میں بیٹھ کر پسماندہ علاقوں کا وکیل ہوں۔ مبارکی میں ٹورسٹ ریزارٹ بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کوہ سلیمان میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا فضائی جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب تونسہ شریف بھی گئے اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔

بعد میں وزیراعلیٰ سرکٹ ہاؤس لیہ پہنچے اور ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع لیہ میں 2 ہزار 284 اسکیموں پر کام جاری ہے۔ لیہ اور تونسہ کو موٹر وے سے منسلک کریں گے اور ڈیرہ غازی خان میں فرانزک لیب کی تعمیر جلد مکمل ہو گی۔

تازہ ترین