• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسائل حل کرنا گلشن معمار انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر )امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ گلشن معمار انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ معمار میں رہائش پذیر لاکھوں مکینوں کے مسائل حل کرے،بجلی و پانی کے مسائل سے نجات دلائی جائے اور مکینوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے،جماعت اسلامی گلشن معمار کے مکینوں کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے ان کی جدو جہد اور کوششوں میں ان کے ساتھ ہے اور ان سے بھر پور تعاون کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نور حق میں گلشن معمار کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور مکینوں پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد نے پبلک ایڈ کمیٹی ضلع شمالی کے چیئر مین ابو الضیاپرویز کی سربراہی میں حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور گلشن معمار میں بڑھتے ہوئے مسائل جن میں چائنا کٹنگ، سیکوریٹی کے ناقص انتظامات، پانی کی قلت، کے الیکٹرک کے غیرقانونی واجبات و چارجز اور بانڈری وال کے تکمیل میں تاخیر کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ گلشن معمار میں چائنہ کٹنگ کے خاتمے کے لیے ہماری آواز ارباب ِ اختیار تک پہنچائی جائے،وفد کے اراکین نے کہا ضروری ہے کہ گلشن معمار میں جلد از جلد یونین قائم کر کے اس کے الیکشن کروائے جائیں تاکہ مکینوں کے مسائل کے حل میں سہولت پیداہو۔

تازہ ترین