• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے برنی سینڈرز کو پاگل کا لقب دے دیا

آگرہ، انڈیا (جنگ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹ میں ممکنہ طور پر صدارتی انتخابات میں اپنے حریف پر جملے کسے۔ینگ جرنلسٹ کلب کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹ میں ڈیموکریٹ صدارتی حریف امیدواروں کی توہین کرتے ہوئے کہا کہ یوں دکھائی دے رہا ہے کہ پاگل برنی سینڈرز نے نواڈا ریاست میں میدان مار لیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹس کی قیادت برنی سینڈرز کو ممکنہ صدارتی امیدوار بننے سے روکنے میں کردار ادا کرے گی۔
تازہ ترین