• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں کورونا سے مزید 4 افراد ہلاک، تعداد 19 ہو گئی


ایران میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ایران میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد19 ہوگئی۔

ایران میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 44 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس کے متاثرین کی کُل تعداد 139 ہوگئی۔

پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے ایران اور افغانستان کے ساتھ بارڈر پر خصوصی اقدامات کر لیے ہیں، ہر آنےجانے والے کی اسکریننگ کی جارہی ہے، خیبر، چمن اور تفتان کے سرحدی علاقوں میں میڈیکل عملہ تعینات ہے۔

ذرائع کے مطابق تفتان بارڈر کو آمد و رفت کے لئے چوتھے روز بھی بند رکھا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 307 ایرانی باشندے واپس اپنے ملک جاچکے ہیں، ایران سے آنے والوں کی امیگریشن بند ہے، تمام زائرین کو پاکستان ہاؤس میں رکھا گیا ہے۔

تازہ ترین