• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے بارے میں حکومت پنجاب کا فیصلہ قابل داد رسی ہے

اسلام آباد (طارق بٹ) سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبی بنیادوں پر توسیع نہ کرنے کا حکومت پنجاب کا فیصلہ قابل داد رسی ہے۔ سابق وزیراعظم کی قانونی ٹیم کے ایک رکن نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت پنجاب کے فیصلے کو یقینی طورپر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ اکتوبر 2019کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق نوازشریف پنجاب حکومت کی جانب سے فرائض کی عدم ادائیگی، اپنے صوابدیدی اختیارات کے غلط استعمال کی تلافی کے لئے عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے پنجاب حکومت کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے رہائی کی مدت میں اضافہ کرسکتی ہے اور اس کے لئے عدالت سے رجوع کی ضرورت نہیں ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ تعزیرات پاکستان کی دفعہ 401-کے تحت انتظامی اتھارٹی کو کسی بھی قیدی کی سزا معطل کرنے کا پورا اختیار ہے، جبکہ نوازشریف دفعہ 401(2)کے تحت پنجاب حکومت سے رجوع کرسکتے ہیں۔ دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ جس نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر 8ہفتوں کے لئے ضمانت منظور کی۔ اس نے قرار دیا کہ سابق وزیراعظم ڈاکٹروں کی جانب سے صحت یابی کی توثیق پر پاکستان واپس آسکتے ہیں۔

تازہ ترین