متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے ایران کو ساڑھے 7 ٹن امداد پہنچا دی۔
عالمی ادارہ برائے صحت کے مشن کے تحت پہنچائی گئی اس امداد میں طبی آلات اور دیگر سامان شامل ہے۔
متحدہ عرب امارت کی ایئر فورس کے طیارے کے ذریعے یہ سامان بھیجا گیا ہے جس میں لیبارٹری ڈائیگناسٹک کٹس، دستانوں اور سرجیکل ماسکس سمیت میڈیکل کا مختلف سامان شامل ہے۔
دوسری جانب کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت نے 12 ملکوں سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیئے: کورونا سے چین میں 2943، دنیا بھر میں 3117 ہلاکتیں
بھارتی وزیرِ صحت کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے 5 کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملائیشیا، ایران اور اٹلی سمیت 12 ملکوں سے آنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔