• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کھلاڑیوں کوPSL سےدستبردار ہونےکی پیشکش

غیر ملکی کھلاڑیوں کوPSL سےدستبردار ہونےکی پیشکش


پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کے لیے پاکستان آئے غیر ملکی کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کے خدشات کے باعث پاکستان سپر لیگ سے دستبردار ہونےکی پیشکش کی گئی ہے ۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ فائیو شیڈول کے مطابق جاری ہے، شیڈول کے مطابق آج میچ ہو رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ جو غیر ملکی کھلاڑی جانا چاہتے ہیں واپس جا سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام ٹیموں کے پاس متبادل کھلاڑی رکھنے کا آپشن موجود ہے۔

پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی مینجمنٹ کے مطابق پی ایس ایل چھوڑنے کا فیصلہ غیر ملکی کھلاڑیوں پرچھوڑ دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ کھلاڑی اپنے وطن واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔

انگلش کھلاڑی ٹام بینٹن، لیام ڈاسن اور لیوس گریگری اور لیام لیونگسٹن پشاور زلمی کا حصہ ہیں ۔

کراچی ایئر پورٹ سے دو فلائٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں کی سیٹ بک کروادی گئی ہیں، فلائٹ ای کے 603 اور ای کے609 سے غیرملکی کھلاڑی پاکستان سے اپنے ملک واپس جائیں گے، واپس جانے والوں میں لیونگ اسٹن، لیام ڈاؤسن، بریتھ وائٹ اور الیکس ہیلز شامل ہیں۔

پی سی بی کےمطابق انگلینڈ کے 9 کھلاڑی پہلی دستیاب پرواز سے اپنے وطن جارہے ہیں جبکہ کھلاڑیوں کو اپنے ملک کی سرحد بند ہونے کاخطرہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور فرنچائز مالکان کھلاڑیوں کو ریلیز کرنے پر متفق ہیں ۔

دوسری جانب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کسی کھلاڑی نے گھر واپسی کی خواہش ظاہر نہیں کی ہے ، ٹیم مینجمنٹ

فی الحال گلیڈی ایٹرز کے کیمپ میں ساری صورتحال نارمل ہے۔

ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر بعد میں صورتحال بدلی تو اس سے آگاہ کردیا جائے گا۔

تازہ ترین