• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، کورونا کے علاج کیلئے ملیریا کی دوا کا استعمال شروع

صوبہ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں پر ملیریا کی دوا کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے۔

سی او او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم کے مطابق میواسپتال میں 15 دن میں 8 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ میو اسپتال میں کورونا مریضوں پر ملیریا کی دوا ستعمال کی جارہی ہے۔

ڈاکٹر اسداسلم نے کہا ہے کہ جومریض صحت یاب ہوکرگئے ہیں ان پر دوا کا نتیجہ بظاہر کامیاب رہا ہے، چین میں ملیریا کی دوا کے استعمال کے بعد یہاں بھی فزیشن یہ دوا ستعمال کر رہے ہیں۔

ڈاکٹراسداسلم کے مطابق پنجاب کے اسپتالوں میں ملیریا کی دوا پہلے سے موجود ہے اور پنجاب حکومت نے ملیریا کی 50 ہزار سے زائد گولیاں مزید اسٹاک کرلی ہیں۔

دوسری جانب مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہورکی مارکیٹوں سے ملیریا کی دوا غائب ہوگئی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ جس میڈیکل اسٹور سے دوا مانگی جائے کہتے ہیں دستیاب نہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے بھی کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن سے کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر انتہائی نازک مریض کو کلوروکوئن اور ہائڈروکسی کلوروکوئن استعمال کروئی جا سکتی ہے ۔

تازہ ترین